ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔۔۔محکمہ تعلیم سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کی پر وقار تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر4 میں منعقد ہوئی، طلباء سمیت والدین کی شرکت، تمام کلاسز میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم، پرنسپل شہزادہ محمد اسلم جعفر نے پاس ہونے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں اور اس مستقبل کو تعلیم کے زریعے روشن بنایا جاسکتا ہے، اس وقت آپکی سب سے اہم زمہ داری اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینا ہے،انہوں نے تعلیمی لحاظ سے کمزور بچوں کو پیغام دیا کہ وہ ہمت نہ ہاریں بلکہ محنت جاری رکھیں آئندہ مرتبہ وہ بھی پوزیشن لے سکتے ہیں ۔محمد اسلم جعفر نے بہترین نتائج پر سکول اساتذہ کرام اور شعبہ امتحانات کو بر وقت اور شفاف نتائج کی تیاری پر بھی خراج تحسین پیش کیا ۔